اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی عدالت نے ایک انقلابی ڈاکٹر کو ایک سال قید کی سزا سنائي ہے۔ کویت کے اخبار القبس کی ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کی عدالت نے ڈاکٹر سعید سماہیجی کو بادشاہ کی توہین کرنے کےالزام میں ایک سال کی قید کی سزا دی ہے۔ بحرین میں آئے دن دسیوں شہریوں کو بےبنیاد بہانوں سے گرفتار کیاجارہا ہے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر سزائيں دی جارہی ہیں۔ادھر جمعیت وفاق ملی بحرین نے کہا ہے کہ اردن کے فوجیوں کی موجودگي غیر قانونی اور بحرین کے اقتدار اعلی کے منافی ہے۔ جمعیت وفاق نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ بحرین میں غیر ملکی فوجیوں کوتعینات کرے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲